Thursday, 5 November 2020

انگلینڈ میں چار ہفتوں کیلئے لاک ڈائون لیکن سڑکوں کی کیا صورتحال ہے؟

 

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) انگلینڈ میں چار ہفتوں کا نیا لاک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے ، لوگوں کو گھر میں رہنے اور غیر ضروری دکانوں ، پبوں اور جموں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے   لیکن  سکول کالج یونیورسٹیز کھلے ہیں جس کی وجہ سے لاک ڈاون  کے پہلے دن سڑکوں پر مکمل چہل پہل ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے قواعد میں شہریوں کے گھر کے اندر یا نجی باغات میں گھل مل جانے پر پابندی ہے ، جب تک کہ کوئی بہت ضروری کام نہ ہو ،پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ جو لوگ قواعد و ضوابط " کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، انہیں سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن 2 دسمبر کو "خود بخود ختم ہوجائے گا"۔

ادھر   سکول کالج یونیورسٹیز کھلے ہیں جس کی وجہ سے لاک ڈاون  کے پہلے دن سڑکوں پر مکمل چہل پہل ہے ۔ اور ایسا کسی بھی طور پر نہیں لگتا کہ یہ لاک ڈاؤن ہے ۔ کچھ عوامی حلقوں اور ایم پی ایز نے اس طرح کے لاک ڈاؤن کی مکمل مخالفت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ  اس طرح کے لاک ڈاون کی سمجھ نہیں آتی جس  میں بچے سکولوں میں ہوں ۔



Thursday, 9 April 2020

وقار ذکاء کے پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر، عدالت نے پروگرام بند کردیا




اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بول انٹرٹینمٹ پر چلنے والے وقار ذکاء کے پروگرام  چیمپیئنز پر پابندی کا پیمرا کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام" چیمپیئنز " پر قابل اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر 20 جنوری کو پابندی عائد کرتے ہوئے چینل کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
بول چینل کی انتظامیہ نے پیمرا کے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا  جس کے بعد کیس کی متعدد سماعتیں ہوئیں اور آج (جمعرات کو ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پیمرا کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے چیمپیئنز پروگرام  میں نشر کیے جانے والے مواد کو نازیبا، قابلِ اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی ہونے پر پروگرام کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کردی اور بول چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔



Monday, 16 March 2020

جے یو آئی ف کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے پارٹی نام میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ جے یو آئی ف کی جانب سے دائر درخواست پر ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی،جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی نام میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔ جے یو آئی ف کے وکیل نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم دیا جائے، الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کے نام میں تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Sunday, 15 March 2020

کرونا وائرس،پاکستان کی معروف ” نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی“ کے سائنسدانوں نے زبردست کامیابی حاصل کر لی ، سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم نے کورونا کی تشخیص کرنے والی سستی ترین کٹس بنا لی ہیں ۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ”عطاالرحمان سکول آف اپلائڈ بائیو سائنس کے سائنسدانوں نے ” وہان انسٹی ٹیوٹ آف ویرالوجی  ڈی زیڈ آئی ایف جرمنی ، کولمبیا یونیورسٹی اور پاک فوج کے انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی  کے تعاون سے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ”مو لی کیولر ڈائیگناسٹک ایسیز Molecular Diagnostic Assays) کامیابی کے ساتھ قائم کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا پتا لگانے کیلئے بنائی گئی ان کٹس کی لاگت پہلے سے استعمال ہونے والی کٹس کے مقابلے میں ایک چوتھائی ہو گی ۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کٹس (ایسیز)ایسے وقت میں بنائی گئی ہیں جس وقت پوری دنیا کورنا وائرس کی گرفت میں ہے جبکہ سائنسدان اس وائرس کا علاج دریافت کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔

لیبارٹری کنٹرول اور مریضوں کے نمونوں پر ان ٹیسٹنگ کٹس کا موثر انداز میں تجربہ کیا گیاہے اور یہ جلد ہی استعمال کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی ۔ان کٹس کو بنانے والی ٹیم میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ جاوید اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی زوہیب شامل تھے جو کہ اس پر مسلسل کام کر رہے تھے ۔

کرونا وائرس پاکستان کی معروف  نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی“ کے سائنسدانوں نے زبردست کامیابی حاصل کر لی سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا



Saturday, 14 March 2020

پاکستان کی کوروناوائرس کے خلاف کامیاب مقابلے کی وجہ کیاہے؟فواد چودھری نے بتادیا

 وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کاکہنا ہے کہ حکومت نے شروع دن سے ہی محتاط پالیسی اپنائی اس لئے ہم اس کاکامیابی سے مقابلہ کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں فواد چودھری نے کہا ”حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہاءمحتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے، اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں ، خدا مدد کرے گا انشااللہ“
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور حکومتی سطح پر نمایاں اقدامات کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کہ دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا کا وہ بڑا ملک جہاں کرونا وائرس کا پھیلا ؤروکنے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا

منیلا!فلپائن نے کرونا وائرس کا پھیلا ؤروکنے کیلئے منیلا میں کرفیونافذکرنے کا اعلان کردیا۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلدیہ منیلا ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایم ایم ڈی اے)نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اتوار سے فلپائن کی بلدیہ منیلا میں کرفیو کا نفاذ کیا جائیگا، کرفیو کا نفاذ رات 8 بجے سے صبح 5 تک ہو گا جو 15 مارچ سے 14اپریل تک جاری رہے گا۔فلپائن میں کرونا وائرس کے 64 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 6اموات بھی شامل ہیں۔بلدیہ منیلا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بونگ نیبریجا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وائرس کے پھیلا کو محدود کرنے کیلئے ہمیں لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنی ہو گی۔بلدیہ منیلا شہر اور قصبے کے حکام نے کرفیو کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔نیبریجا نے کہا کہ وہ افراد جو کرفیو کے اوقات میں نوکری یا کوئی ضروری کام کررہے ہوں انہیں باہر نکلنے کی آزادی ہو گی ان افراد میں نوکری پیشہ طبی اہلکار،سپر مارکیٹس اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر کام کرنے والے افراد ودیگر شامل ہیں۔ حکام نے کہا کہ وہ شاپنگ مالز کی عارضی بندش کیلئے بھی کہیں گےتاہم اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور سپر مارکیٹس بینک اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔یہ کرفیو حکومت کے اس لاک ڈاؤن کا حصہ ہے جسے حکومت وائرس کیخلاف لڑائی کے لئے پیر سے نافذ کریگی۔ فلپائن کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 1 کروڑ 30 لاکھ آبادی والی بلدیہ منیلا کو قرنطیہ میں رکھے گا۔پابندی کے تحت بلدیہ منیلا سے زمینی، اندورن ملک ہوائی اور سمندری سفر پر چھوٹ کے ساتھ پابندی ہو گی بڑے اجتماعات بھی منعقد نہیں کئے جا سکیں گے۔